28 نومبر، 2016، 11:14 PM

لیبیا میں سرت شہر کے مختلف علاقے داعش کے قبضے سے آزاد

لیبیا میں سرت شہر کے مختلف علاقے داعش کے قبضے سے آزاد

لیبیا میں سرکاری فوج نے داعش کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے سرت شہر کے مختلف علاقوں کو داعش سے آزاد کرالیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا میں سرکاری فوج نے داعش کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے سرت شہر کے مختلف علاقوں کو داعش سے آزاد کرالیا ہے۔ لیبیا کی فوج نے بحیرہ روم پر واقع سرت شہر کا علاقہ الجیزہ البحریہ میں 30 سے زائد گھروں اور اسکولوں کو داعش شدت پسندوں سے خالی کرادیا ہے، جبکہ باقی شدت پسندوں کا صفایا کرنے کے لئے فوجی آپریشن جاری ہے۔ عسکری حکام کا کہنا ہے داعش لیبیا میں اپنے آخری گڑھ سرت کو بچانے کے لئے شدید مزاحمت کررہا ہے،اس دوران خودکش جیکٹوں میں ملبوس دو شدت پسندوں نےدھماکہ کرکے خود کو اڑا دیا۔ ایک ہفتے کے دوران فوج کے ہاتھوں داعش کے 70 سے زائد شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔ داعش کی لگاتار شکست کے ساتھ ہی 65 ہزار عارضی طور پر بے گھر ہونے والے شہریوں نے سکھ کا سانس لیتے ہوئے اپنے گھروں کو لوٹنا شروع کردیا ہے۔

News ID 1868635

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha